تازہ تر ین

صبا قمر کس ’شانو کی پری‘ ہیں؟ چاند رات پر مہندی سے اشارہ دے دیا

پاکستان کی معروف اور انتہائی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک صبا قمر کی عید پر لگائی گئی مہندی نے ان کے ”مسٹری مین“ کے حوالے سے ایک نیا اشارہ فراہم کیا ہے۔

صبا قمر نے چاند رات پر مہندی لگواتے ہوئے اپنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی انگلیوں پر مہندی سے انگریزی میں“Shano“ (شانو) لکھا ہوا تھا۔

اداکارہ کے مہندی سے لکھے گئے اس لفظ پر چہ مگوئیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ آخر یہ شانو کون ہے؟ کیونکہ پاکستان اور بھارت میں عموماً مہندی کے ڈیزائن میں لڑکیاں اپنے شوہر، منگیتر یا محبوب کا نام لکھواتی ہیں۔

گزشتہ سال انہوں نے بظاہر ایک کیک کی ویڈیو جاری کی تھی جس پر ”شانو کی پری“ تحریر تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی 39ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ”مسٹری مین“ کیلئے جاری پیغام سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اس کے بعد رواں ماہ اپنی سالگرہ کے دن ایک اسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر کھینچنے والے شخص کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ میں گلدستہ تھامے تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ”آئی لو یو“ لکھا لیکن انہوں نے کسی کو ٹیگ کرنے سے گریز کیا۔

اداکارہ کے اس خفیہ پیغام نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا کہ اداکارہ کا یہ پیغام آخر کس کیلئے ہے، اور ان کی زندگی میں کسی شخص کی موجودگی سے اداکارہ اپنے چاہنے والوں کو کیوں بےخبر رکھ رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv