تازہ تر ین

وزیراعظم کا امیرِ قطر اور ترکیہ کے صدر کو فون، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: وزیراعظم نے امیر قطر اور ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔

دوران گفتگو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے امیرِ قطر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی، جس پر امیر قطر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کر کے عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ گفتگو میں فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔  جس اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتواں اجلاس بھی منعقد ہونے کے کی امکانات بھی روشن ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv