تازہ تر ین

ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات، رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ملک میں شوال کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جب کہ مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج منعقد کیے جائیں گے۔
ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔
دریں اثنا ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv