تازہ تر ین

چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کےخلاف ہو رہا ہے، پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر

پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کےخلاف ہورہا ہے۔

سینیٹ کے 43 نو منتخب اراکین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 59 اور 60 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر سے انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر پریزائیڈنگ افسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز کی سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات
منگل کو سینیٹ اجلاس سے قبل سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی سینیٹرز عون عباس بپی اور شبلی فراز شامل ہیں۔

سیکرٹری سینیٹ سے پی ٹی آئی کی درخواست پر کاروائی کی استدعا کی گئی۔

عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب غیر آئینی ہے ہماری درخواست پرکارروائی کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv