عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں کی سماعت میں شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل عثمان گل نے کہا کہ راجا رضوان عباسی آج نہیں آئے اور آئندہ ایک ہفتہ تک بھی نہیں آئیں گے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہورہی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند، اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔
شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے۔
معاون رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل کی طبیعت خراب ہے آج پیش نہیں ہوسکتے، سینئر کونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔
وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل راستے میں ہیں۔
جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی آمد تک سماعت میں وقفہ کیا گیا۔
وقفے کے بعد عثمان گل عدالت پہنچے اور کہا کہ اگر پراسیکیوشن آجائے میں سزا معطلی کی استدعا کروں گا، سائفر کیس میں سرکاری پراسیکیورٹر تعینات کرکے سزاسنا دی گئی، راجا رضوان عباسی آج نہیں آئے اور آئندہ ایک ہفتہ تک بھی نہیں آئیں گے۔