تازہ تر ین

’ورلڈکپ 2023؛ افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا‘‘کپتان بابراعظم

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کیخلاف شکست کا بہت افسوس تھا، ساری رات سو نہیں سکا تھا۔پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو دیئے گئے انٹرویو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں منصور رانا، اعجاز احمد اور علی ضیا نے بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران بھارت کے شہر حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیراکن تھا، اس کی توقع نہیں کررہا تھا تاہم میگا ایونٹ میں کمزور حریف افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر بہت دکھ ہوا تھا، اس رات سو نہیں سکا تھا۔Aیہ ایک ذمہ داری ہے کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لیکر چلوں، بیٹنگ کو قیادت کے فرائض سے الگ رکھتا ہوں۔ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے متعلق اپنے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انشااللہ میگا ایونٹ جیتیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے جبکہ کین ولیمسن کی کورڈرائیو پسند ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر ہیں۔مزید پڑھیں: کاکول ٹریننگ کیمپ؛ بابراعظم کا یادگار لمحہ کون سا تھا؟بھارت میں خریدی گئی شیروانی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ درست خبر نہیں تھی اور فی الحال شادی کا کوئی پلان نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv