تازہ تر ین

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی: سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔
اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv