تازہ تر ین

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان میں کیے گئے آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

5 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردمارے گئے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب آپریشن کو علاقہ عوام نے سراہاہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv