تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے اہم فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دیدی

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے اہم پارٹی فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایپکس کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے، جو پارٹی کے اہم فیصلے کرنے کی ذمے دار ہوگی۔ ایپکس کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خالد خورشید، حافظ فرحت، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر شامل ہیں جب کہ دیگر ناموں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ایپکس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی تھے اور ان کی گرفتاری کے بعد ایپکس کمیٹی کی جگہ کور کمیٹی متحرک ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی کو اب ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے۔ عون عباس بپی بھی ایپکس کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ شیر افضل مروت کا نام شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv