تازہ تر ین

آٹے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی

  کراچی:  آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کے سرکاری ریٹ زیادہ اور بازار میں سستا فروخت ہورہا ہے، آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کی کمی آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ہماری ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی ہے، ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو پر آگئے، شہر میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کئی گئی۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا جوڑیا بازارمیں آٹے کی پچاس کلو کی بوری کی قیمت 5300 روپے ہوگئی، شہر میں آٹے، میدہ اور فائن اٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود بیکری اور نان بائیوں نے قیمتوں میں کمی نہیں کی۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیکری پر درمیانی ڈبل روٹی 130 روپے اور ہوٹلوں پر روٹی 25 سے 30 میں فروخت کی جا رہی ہے، حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے، کمشنر کراچی فوری طور پر روٹی ،اور بیکری آئیٹم کی قیمتوں میں کمی کروائیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv