تازہ تر ین

ایران میں قید پاکستانیوں کی رہائی، وزیر قانون اور ایرانی وفد کی اہم ملاقات

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے اور رہائی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق عسکرجلالیان نے کی۔

ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان کی تحویل میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کی جانب سے اُن کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پہلے مرحلے میں ہیومینیٹیرین گراؤنڈز پر قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز دی گئی جس کا وزیر قانون نے کھلے دل سے خیر مقدم کیا۔.

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv