پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے بجائے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ترجیع دینے پر فاسٹ بولر جنید خان نے کیوی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لیگز کو انٹرنیشنل ٹیم پر ترجیع دی جارہی ہے، جس نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ فرنچائز ٹیموں کیلئے کھیل سکیں، نیوزی لینڈ کے 11 سے 12 سینئیر کھلاڑی بین الاقوامی سیریز کیلئے دستیاب ہی نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں، جن میں ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن روندرا اور کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جبکہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔
It’s sad to see leagues are being prioritised over the team that gave them all the respect. 11/12 senior players are not available for an international series.#PAKvNZ #pakistan https://t.co/MlPrSycxNb
— Junaid khan (@JunaidkhanREAL) April 3, 2024