تازہ تر ین

کاکول میں جاری کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ

 

کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کیلئے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے، کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ہمراہ کاکول اکیڈمی میں اپنی فتنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔

دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔

فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم ارکان راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، جہاں کیویز کیخلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv