تازہ تر ین

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب خان کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسپیکر آفس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv