تازہ تر ین

ایمن خان سمیت معروف پاکستانی اداکارائیں بھی AI کا شکار، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن خان، سارہ خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور اقرا عزیز بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر کپڑوں کے ایک برانڈ کی تشہیری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو میں پاکستانی کی معروف اداکاراؤں کی اے آئی ماڈلز تیار کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں برانڈ کے اصلی فوٹو شوٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ فوٹو شوٹ بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے ایمن خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سارہ خان اور نیلم منیر کی AI ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی اجازت کے بغیر اُن کی اے آئی ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اُس کی اے آئی ماڈل بنا کر اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا اخلاقیات کے خلاف ہے، صارفین نے یہ بھی کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے بعد تو پاکستانی ماڈلز اور اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv