تازہ تر ین

فوجی بھرتی کیلئے نام نہ لکھوانے والے یہودیوں کی تعلیمی امداد بند

اسرائیل کی ہائی کورٹ نے الٹرا آرتھوڈوکس یہودوں کے اُن مدارس کی سرکاری امداد روکنے کا حکم دیا ہے جن کے طلبہ لازمی فوجی خدمات کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر نہ کروائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی عدلیہ نے حکم دیا تھا کہ لازمی فوجی سروس سے الٹرا آرتھوڈوکس یہودی طلبہ کا استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ بصورتِ دیگر ایسے تمام مدارس کی سرکاری امداد روکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو حکومت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اُن کے حکومتی اتحادی الٹرا آرتھوڈوکس یہودی چاہتے ہیں کہ لازمی فوجی خدمات سے استثنیٰ حاصل رہے جبکہ دیگر اتحادی کہتے ہیں کہ اگر یہ استثنیٰ بحال کیا گیا تو وہ حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔ حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دینے والوں میں وزیر دفاع بھی شامل ہیں۔

لازمی فوجی خدمات سے استثنیٰ کسی زمانے میں صرف 400 الٹرا آرتھوڈوکس یہودی نوجوانوں کو حاصل تھا۔ اب ایسے نوجوانوں کی تعداد 66 ہزار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv