تازہ تر ین

بھارتی بحریہ کا 23 پاکستانی ماہی گیروں کو قذاقوں سے بچانے کا دعوی

بھارت اور پاکستان کے مابین بحیرہ عرب میں شہریوں کو ریسکیو کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں، تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی نیوی نے پاکستانیوں کو صومالین سمندری ڈاکوؤں سے بچایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی نے صومالی پائریٹس سے 23 پاکستانی مچھیروں کو بچا لیا ہے، بحیرہ عرب میںیہ آپریشن 12 گھنٹے تک چلا ہے۔

دعوے میں مزید بتایا گیا کہ پائریٹس نے بورڈ کو ہائی جیک کر لیا تھا تاہم انہیں سرینڈر کرنا پڑا، جبکہ پاکستانیوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی نیوی کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ آئی این ایس سُمیدھا نے گزشتہ گھنٹوں میں آپریشن کیا گیا ہے، جہاں 12 گھنٹے کے آپریشن کے دوران ایس او پیسز کے تحت کاروائی کی گئی۔

ہائی جیک کیا گیا ایف وی کو سمندری ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا۔

جبکہ بوٹ کے کریو جس میں 23 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ انہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

جبکہ بھارتی نیوی کے مطابق نیوی کی اسپیشل ٹیمیں ایف وی کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں، تاکہ اسے محفوظ مقام پر پہنچایا جا سکے اور مچھیروں کی معمول کی ایکٹویٹیز کو بحال کیا جا سکے۔

اس سے قبل بھارتی نیوی کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا کہ انڈین نیوی نے بحیرہ عرب میں پائریٹس کے حملے کا جواب دیا ہے۔

ڈاکوؤں کی جانب سے ایرانی فنشگ ویژل پر حملہ کیا گیا تھا، تاہم2 نیوی شپس کی جانب سے ہائی جیک کی گئی ویژل کو ڈاکوؤں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv