تازہ تر ین

پاک چین معاہدوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پاک چین معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پاک چین معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف رکن ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالی تعاون کے حصول کا انحصار پاکستان پر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے جولائی2023 کی ملاقاتوں میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس کے بعد انتخابات تھے، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ9 ماہ کیلئے تھا جو اپریل میں ختم ہو جائے گا، ترقیاتی بجٹ منجمد کرنے کا مشورہ خسارہ کم کرنے کیلیے دیا، پاکستان نے گردشی قرض پر قابو نہ پایا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی پیشرفت حوصلہ افزا مگر چیلنجز کا تاحال سامنا ہے،آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عمل کیا، پائیدار شرح نمو کیلیے پاکستان کو سیاسی مشکلات پرقابو پاناہوگا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv