تازہ تر ین

پاکستان، آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہا ہے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب میں شرکت کے موقع پر مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 100انڈیکس 150پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv