تازہ تر ین

حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے درآمدی گندم سے تیار کردہ آٹے کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی، وزارت تجارت  نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے،  اور وہ صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ برآمدی مقاصد کیلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔

حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

Please wait while you are redirected...or Click Here if you do not want to wait.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv