تازہ تر ین

پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا

 اسلام آباد: وزارت توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا اور اب یہ بڑھتے بڑھتے تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں توانائی سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں وزیر توانائی کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ ہے جو تین ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔

وزیرتوانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے، اس کو روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور اس کے اسباب و نااہلی کا سد باب کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv