تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے راسخ الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کے لیے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv