تازہ تر ین

فلسطینی صدر نے محمد مصطفیٰ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا

یروشلم: فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے محمد مصطفیٰ کے نام کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ ملک کے ایک کامیاب اور معروف بزنس مین ہونے کے علاوہ ماہر معاشیات بھی ہیں۔ اب وہ ملک کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی سربراہی کریں گے۔

امریکا سے تعلیم یافتہ محمد مصطفیٰ وزیراعظم کا عہدہ ملنے سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ صدر ان کی معاشی پالیسیوں سے کافی خوش تھے۔

یاد رہے کہ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل کے غزہ پر حملے اور حماس سے جنگ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے غزہ پر جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 73 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv