کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے فتح یاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکتے ہوئے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
واضح رہے کہ دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹی فکیشن معطل رہے گا۔