تازہ تر ین

سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ کا نسلی اور امتیازی سلوک کیخلاف گوگل پر مقدمہ

واشنگٹن: گوگل پر مقدمہ کرنے والی ملازمہ جالون ہال نے الزام عائد کیا کہ ان کو ’’کامیابی کے سفر کی کہانی‘‘ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے باوجود ان سے کیے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا بلکہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ جالون ہال نے نسلی اور معذوری کے امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

سیاہ فام جالون ہال نے کہا کہ مجھے دنیا کے سامنے گوگل نے بطور کامیابی کی داستان کے طور پیش کیا اور ہمدردیاں سمیٹیں لیکن ملازمت کے دوران مجھے نسلی تعصب سے بھرے کام کے مخالف ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔
جالون ہال نے یہ الزام بھی لگایا کہ گوگل اشاروں کی زبان کے مترجم کی مدد کے اپنے وعدے سے پھر گیا۔ میرا کام یوٹیوب میں بچوں کی حفاظت کے ضوابط کے لیے مواد کا جائزہ لینا تھا لیکن مجھے مترجم فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

جالون ہال کے بقول یوٹیوب ویڈیو مواد کو مؤثر طریقے سے سمجھنے سے قاصر ہوں جس سے میری کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے اور ایسا ہی رہا تو میں اپنے کیریئر میں ترقی نہیں کر پاؤں گی۔

مزید برآں مقدمہ میں ایک مثال کی تفصیلات دی گئی ہیں جہاں ایک مینیجر نے جالون ہال کو ایک “جارحانہ کالی بہری عورت” کہا۔

جالون ہال نے ’’وائرڈ‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ گوگل مجھے استعمال کر رہا ہے تاکہ وہ ڈیف کمیونٹی اور مجموعی طور پر معذور افراد کے لیے اپنی نام نہاد کارگردگی کو اجاگر کرنا چاہتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv