تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ مہنگائی میں کمی، روزگار کی فراہمی پر مشتمل معاشی روڈ میپ پیش

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے مہنگائی میں کمی، غربت کا خاتمہ اور روزگاری کی فراہمی پر مشتمل 5 سالہ معاشی روڈمیپ پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جہاں 5 سالہ معاشی روڈ میپ پیش کردیا گیا ہے، جس کے تحت مہنگائی میں کمی، غربت کی تخفیف اور روزگار کی فراہمی اس روڈمیپ کا حصہ  ہوگا، معیشت کے مخلتف شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

 

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمل درآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیرونی سرمایہ کاری، چھوٹے اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کریں گے، غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دوں گا، آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے، زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے جبکہ نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv