تازہ تر ین

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرادی گئی جبکہ عدالت نے نیب کیسز سے متعلق نیب سے تفصیلات طلب کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسٹیٹ کونسل نے اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کی رپورٹ عدالت جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات ایف آئی اے اور 2 مقدمات وفاقی پولیس میں درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے تینوں مقدمات سائبر کرائم سے متعلق ہیں، ایف آئی اے کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور ہے جبکہ ایک مقدمہ میں ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ نیب کے کیسز کی تفصیلات بھی چاہئیں۔

بعدازاں عدالت نے نیب سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv