کراچی: پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ضلع صوابی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے، وہ اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ تھے۔
دریں اثنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے ذمہ داران، سابق قومی کپتان عیسیٰ خان اور دیگر نے فرحان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔