تازہ تر ین

ملکی صورتحال؛ سابق کپتان بھی پریشان!

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر لب کشائی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کیلئے سب ایک ہوجاؤ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے مختلف سیاسی جماعتیں اتحاد کے ذریعے حکومت بنانے کی کوشش کررہیں جبکہ کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت موجود نہیں ہے۔

انتخابات 2024 میں پہلی بار سب سے زیادہ عمران خان کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار میدان مارنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv