تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے رہنما کی پیپلزپارٹی کے پرویز اشرف سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ بھی موجود

ملک میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں رسمی بیٹھک لگ رہی ہے تو کہیں غیر رسمی ملاقاتیں چل رہی ہیں۔

ملک میں حکومت سازی کیلئے کون کس کے ساتھ ہے ؟ موجودہ حالات و واقعات دیکھ کر یہ اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔

سیاسی منظر نامے پر ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ملک عامر ڈوگر اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رمیان ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے راجہ پرویز اشرف کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تفصیلی ملاقات کی اور ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملے۔

ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما نے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv