تازہ تر ین

12 سو پی ایچ ڈی ماہرین کے ساتھ ہمارے پاس جامع معاشی منصوبہ ہے: سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ 12سو پی ایچ ڈی ماہرین ہیں، معیشت سمیت ہر شعبے کے ماہرین ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے پاس جامع معاشی منصوبہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں معیشت کو چلانے کے بہت سے طریقے ہیں، اس دنیا میں وسائل کی کمی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے جتنے انسان پیدا کیے ،پہلے ان کے وسائل بنائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات کے لیے رزق کا انتظام کیا ہے، پاکستان کے اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہے، ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو بار خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ رہا ہوں، آکسفورڈ کا پڑھا نہیں لیکن مودودی کو پڑھا ہے، میرے دور میں خیبرپختونخوا معاشی بحران سے نکلا، ہم نے سب سے پہلے اپنا منشور پیش کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے بعد افغانستان، ایران اور پاکستان کو ایک میز پر بٹھاؤں گا، دشمن اس خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک میز پر بٹھائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب سے بڑا نشہ، قرض کا نشہ ہے، پاکستان کا 14 ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے، آدھا بجٹ قرض اور سود کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv