تازہ تر ین

پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، قوم جاننا چاہتی ہے 2018ء میں کیا ہوا، نواز شریف

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں سب نے ن لیگ کے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا سی پیک کی رفتا تیز تھی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ الیکشن 2018ء میں کیا ہوا تھا؟

ن لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، شہاز شریف، مریم نواز اور دیگر ضلعی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دنیا بہت آگے چلی گئی اور ہمارا ملک بہت پیچھے چلا گیا ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کو دنیا میں منفرد مقام حاصل تھا ہمیں افسوس کرنا چاہیے کہ ہم اس وقت دنیا کے پست ترین ممالک میں سے ہیں، ہم چھوٹی سے چھوٹی چیز درآمد کررہے ہیں، یہ ملک بہت امیدوں کے ساتھ بنا تھا 79 سال ہوگئے ہمیں تو بہت آگے نکل جانا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں ںے کہا کہ میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا سی پیک کی رفتا تیز تھی، سال 2018ء میں سب نے ن لیگ کے انتخابات جیتنے کی پیش گوئی کی تھی قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2018 میں کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، لوگ مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھوچکے، بجلی کا بل نہیں دے پارہے اس دور میں چالیس سے پچاس ہزار روپے تک کمانے والا بھی کیسے گزارا کرسکے گا؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور قوم بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں ہے اگر ازالہ کرنا ہے اور ملک و قوم کو پریشان سے نکالنا ہے تو ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں بہتر فیصلوں کی اللہ قوت دے، اگر اللہ تعالیٰ ہمیں آئندہ حکومت دیتا ہے تو ملک اور قوم کے لیے کام کرنا ہوگا ہمیں سب سے زیادہ ملک اور قوم عزیز ہے، ملک کو ترقی دینے کے لیے ہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا اس میں ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv