تازہ تر ین

بیٹی کی شادی کرانے کیلئے باپ نے سکول ٹیچر کو اغوا کروا دیا

بہار: (ویب ڈیسک) بھارت میں باپ نے 23 سالہ سرکاری سکول ٹیچر کو اغوا کر کے اس کی شادی اپنی بیٹی سے کروا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں مڈل سکول ٹیچر گوتم گمار کو 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹوں میں اغوا کار کی بیٹی سے جبری طور پر شادی کروا دی۔

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور مڈل سکول ٹیچر بنے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گوتم گھر نہ پہنچا تو اس کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہا کہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوتم کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت لے جایا جائے گا جبکہ لڑکی کے رشتے داروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv