تازہ تر ین

بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے، کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔

کینیڈین وزیراعطم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد جاری  بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت نے یک طرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ  انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی  ’را‘ کا ڈائریکٹر ملوث ہے۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv