تازہ تر ین

پی آئی اے کی مزید ملکی اور غیر ملکی 18 پروازیں منسوخ

کراچی: قومی ائیر لائن کی مزید 18 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں کراچی آنے جانے کی 14 پروازیں بھی شامل ہیں۔ 

کراچی سے لاہور، بہاولپور رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 308 اور پی کے 368 منسوخ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ جب کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی کے 319 اور پی کے 369 بھی منسوخ کردی گئیں۔

اسلام آباد سے سکھر اور کوئٹہ آنے جانے کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ کراچی مدینہ کی پرواز پی کے 743 کی روانگی 6 گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر  کا شکار ہے۔

اسلام آباد اور جدہ کیلئے دن 11 بجے کی پرواز پی کے 735 میں 14 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے اور ملتان سے مدینہ کی پرواز 4 گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر کے بعد دوپہر 12 بجے جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv