تازہ تر ین

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رن سے شکست دے دی۔

کیویز کے 322 رن کے جواب میں ڈچ ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کرکٹ ورلڈکپ کے پانچویں روز بھارتی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں نیدرلینڈز  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ  اوور  میں7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رن بنائے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے ولینگ 70 رن بنا کر نمایاں رہے، کیوی کپتان ٹام لیتھم نے 53 اور رچن رویندرا نے 51 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 48 اور ڈیون کونوے نے 32 رن بنائے، مارک چیپمین 5 اور گلین فلپس 4 رن بناسکے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، باسڈیلیڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

322 رن کے جواب میں نیدرلینڈز کے بلے باز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے، اُن کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی رہیں، کولن ایکرمین نے 69 رن کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 30 رن کی باری کھیلی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم47 ویں اوور میں223 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی، پلیئر آف دی میچ سینٹنر نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی پیش کی اور 59 رن کے عوض پانچ ڈچ کھلاڑیوں کا شکار کیا، ایونٹ میں یہ نیوزی لینڈ کی مسلسل دوسری فتح تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ دوسرا میچ تھا، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv