تازہ تر ین

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے، دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جلد سماعت کی بار بار استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طریقہ کار موجود ہے، اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست ضمانت مقرر ہو جائے گی۔

عدالت نے درخواست پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 26 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، خصوصی عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کا چالان طلب کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv