تازہ تر ین

ایشیاکپ؛ کھلاڑی سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں! رمیز راجا کا مشورہ

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلئیرز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں، وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست پر مایوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایسی شکست کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بابراعظم کو متحد کرسکتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ بھی حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجریز کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے تاہم ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست بھلا کر میدان میں اُترنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv