تازہ تر ین

اب پاکستانی روپے نہیں، ڈالرز میں حج ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

(ویب ڈیسک)اسلام اباد

وفاقی وزیر مذہبی امور اور سینیٹر، طلحہ محمود نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے مہینے سے حاجیوں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے جس کیلئے پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے رواں سال حج انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا۔ اس دوران شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، حاجیوں کی اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا۔ رواں سال سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مشکلات آتی ہیں۔ اس حوالے سے منی، مزدلفہ اور عرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔

وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے۔ کچھ نجی ٹوور آپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا۔ ان ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv