تازہ تر ین

لاہور: جلاؤ گھیراؤ کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 مئی سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران گاڑیاں، املاک جلانے اور شیلنگ سے شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔
فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد شہر میں لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی میں سبزے کی شرح صرف ایک فیصد تک رہ گئی۔
گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران درختوں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں بھی جلا دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق پودوں اور درختوں کے ساتھ یہ رویہ ماحولیاتی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv