تازہ تر ین

عمران خان کیخلاف مقدمات پر کارروائی روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں ان کیخلاف قائم 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
عدالت عالیہ نے عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں کریمنل کے 9 مقدمات درج ہیں، عمران خان کے خلاف 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، ایک مقدمہ خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ 26 مئی کو ساڑھے 9 بجے سماعت ہو گی، ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv