تازہ تر ین

کرپشن کیس:چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور

لاہور : (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔
ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہٰی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویزالہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv