تازہ تر ین

عمران خان کی تقاریر پر پابندی: چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کئے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv