تازہ تر ین

آج ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا، احسن اقبال

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا۔
پنجاب کے صوبائی دار الحکومت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سیاسی تبدیلی سے قومی اہمیت کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں، بدقسمتی سے 2018 میں نئی حکومت نے ترقیاتی پالیسیوں پر عمل روک دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ کی گزشتہ حکومت نےمصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں پر کام کیا، موجودہ حکومت نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں، پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، آئی ٹی کے ذریعے ہم نوجوانوں کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے بھی جلد معاہدہ فائنل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے اوپر کوئی تنازع نہیں ہے، جھگڑا یہ ہے کہ کیا الیکشن اکٹھا یا پنجاب کا پہلے ہونا چاہیے؟
احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتیں ملک میں اکٹھے الیکشن چاہتی ہیں، پنجاب میں پہلےالیکشن باقی صوبوں پر اثر انداز ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv