تازہ تر ین

لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) انٹر سروسنز پبلک ریلیشنز کے مطابق لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ فوجی و سول افسران اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ قربانیاں پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv