تازہ تر ین

ٹکٹیں بیچو یا انصاف، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، طلال چودھری

فیصل آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ٹکٹیں بیچو یا انصاف کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنے والا مین مہرہ ثاقب نثار تھا، ثاقب نثار موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار آڈیو لیک پر کہتے ہیں فیصلوں کے حوالے سے مشاورت کر رہا تھا، ثاقب نثار اور ان کے گھر والوں کی تلاشی لی جانی چاہیے، ٹکٹیں بیچو یا انصاف کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی شرح آسمان سے باتیں کر رہی ہے، آج دہشت گردی پھر شروع ہو گئی ہے، ثاقب نثار ملک میں تباہی لایا، سازش کرنے والے مہروں کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
طلال چودھری نے کہا کہ دو روپے کی روٹی 20 روپے تک پہنچنے کی وجہ یہ فیصلےہیں، یہ مخصوص فیصلے ملک کو یہاں تک لانے کے ذمہ دار ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بھی سب کے سامنے آئی، نواز شریف کو انصاف دینے کے لیے اور کتنی گواہیاں چاہئیں، آڈیو لیک پر سوموٹو نوٹس ہونا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv