تازہ تر ین

چودھری برادران کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے : شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چودھری برادران کوآپس میں لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر بکتر بند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیئے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔
پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔پاکستان کا IMF سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پر ہی ناکام نہیں ہوئے بلکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہنا تھا کہ ملک اور قوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے، حکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے، چابی کے کھلونے کلیم اللہ اور سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔
میری4مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی چار مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں۔ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا۔قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہے
ان کا کہنا تھا کہ میری 4 مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی 4 مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں ، رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں، اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا، قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv