تازہ تر ین

ملک میں ایک دن الیکشن، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا پہلا دور ختم

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی نمائندوں اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، ایم کیو ایم کی کشور زہرہ اور محمد ابو بکر مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا کوئی نمائندہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں بنا، تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا، عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔
عمران خان الیکشن کی تاریخ کو جولائی میں اسمبلی تحلیل کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم نے اتحادی جماعتوں سے مزید مشاورت کرنے کا کہا جس کے بعد مذاکرات کا پہلا دور ختم کر دیا گیا، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کل 3 بجے دوبارہ ہوں گے۔
مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج اتفاق ہوا ہے کہ ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے آج اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات اتحادیوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین کے اندر رہ کر معاملات کو ہینڈل کرنا ہے، مشاورت کے بعد کل دونوں کمیٹیوں کا دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv