تازہ تر ین

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جبکہ بقیہ تین میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ پلیئنگ الیون امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv