تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کو ووٹ حاصل کر لیا، وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قرارداد بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا کہ ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کو اظہار کرتا ہے، قومی اسمبلی میں موجود 180 ارکان نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے حق میں 180 ارکان نے ووٹ دیا، مفتی عبدالشکور مرحوم ہوتے تو تعداد 181 ہوتی، جنہوں نے اعتماد کا ووٹ دیا سب کے نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈال دیئے جائیں۔
اعتماد کے ووٹ کی قرارداد منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے پاس جا کر فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر معزز ایوان نے بلاول کی قرارداد پر مجھے 180 ووٹ دیئے، دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv